یونیورسٹی میں امتحانات کیسے ہوں گے۔
ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان نے کورونا وائرس لاک ڈائون کی صورتحال میں تمام یونیورسٹیوں سے امتحانات کے انعقاد کیلئے تجاویز مانگ لیں۔
کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث مارچ میں ہی تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران یونیورسٹی کو امتحانات کے انعقاد کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔ جس پر ایچ ای سی کو بھی فکر لاحق ہے کہ یونیورسٹی میں جاری سمسٹر کے امتحانات کیلئے ممکنہ طریقہ کار کیا ہوسکتا ہے۔۔ کورونا وائرس لاک ڈائوں کے بعد تعلیمی ادارے کب کھلیں گے یہ بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان نے کورونا وائرس لاک ڈائون میں تمام یونیورسٹیوں سے امتحانات کے انعقاد کیلئے تجاویز مانگ لی ہیں۔ کیونکہ جاری سمسٹر کے آغاز میں ہی لاک ڈائون کے باعث ریگولر کلاسز نہیں ہوسکی تھیں۔ آن لائن کلاسز بھی تاحال اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ ایسی صورتحال میں یونیورسٹیز سے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات سے متعلق تجاویز مانگی گئی ہیں۔ جس میں ممکنہ طور پر اسائنمنٹس کے نمبروں پر پاس کرنے یا آن لائن طریقہ کار سے امتحان لینے سمیت مختلف تجاویز سامنے آئیں گی۔
#educationguide
#HEC
#university
#exm
Ustage da bara ye sa leakli de
ReplyDeleteMa pe lag pokha ka
ReplyDelete